پرانا گولیمار اور اطراف کے علاقوں میں پولیس کا آپریشن

August 6, 2015 5:10 pm0 commentsViews: 30

داخلی اور خارجی راستے بند کرکے مارے جانے والے چھاپوں کے دوران 20افراد کو حراست میں لے لیا گیا
مبینہ ٹائون میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، تین خواتین اور تین مرد گرفتار، مقدمہ درج
کراچی( کرائم رپورٹر)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار اور اس کے اطراف کے علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا اور 20 سے زائد مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا،پولیس ذرائع کے مطابق ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، منشیات ،شراب کی بوتلیں اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہیں۔نیو ٹائون پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان خالد احمد اور عدیل کو گرفتارکرکے اسلحہ،موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔مبینہ ٹائون پولیس نے لیموں گوٹھ میں واقعہ ایک رہائشی فلیٹ میں چلنے والے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر تین عورتوں تانیہ،ثانیہ ،کرن اور تین مردوں ثناء اللہ ،عنایت اللہ اور عابد کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Tags: