گورنر اور کور کمانڈر کی ملاقات، اپیکس کمیٹی کے معاملات پر غور

August 7, 2015 5:16 pm0 commentsViews: 10

امن وامان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا دیگر معاملات بھی زیر غور آئے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے جمعرات کو گورنر ہائوس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی ذرائع کے مطابق کور کمانڈر اور گورنر سندھ کے درمیان کراچی میں سیکورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے حوالے سے بھی معاملات زیر غور آئے۔

Tags: