جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے کورنگی اور دیگر علاقوں میں آپریشن

August 7, 2015 5:50 pm0 commentsViews: 16

مہران ٹائون، بلال کالونی، جمعہ گوٹھ شاہ فیصل کالونی، چکرا گوٹھ، ناتھا خان گوٹھ، اور دیگر علاقوں میں گرفتاریاں
کراچی(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی کورنگی نعیم احمد شیخ کی سربراہی میں ایس پی شاہ فیصل جاوید اسلم ،ایس پی لانڈھی افنان امین ، ایس ایچ او الفلاح امین مری، ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی اعجاز احمد ،ایس ایچ او زمان ٹائون راجہ طارق اور ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا شوکت علی شاہ نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ناتھا خان گوٹھ ، جمعہ گوٹھ ، شاہ فیصل کالونی ،رفاع عام سوسائٹی ،کورنگی انڈسٹریل ایریا، مہران ٹائون ، بلال کالونی اور چکرا گوٹھ کے علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سرچ آپریشن کیا گیا آپریشن کے دوران پولیس نے 7 ملزمان محمد یوسف، شاہ نواز عرف چوچااور شہباز، کامران ، ناصر خان، عبدالرحیم اور اللہ ڈنو کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 6ٹی ٹی پستول ایک دستی بم اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ، پولیس نے آپریشن کے دوران 26مشتبہ افراد ، ذاکر ، سخی داد، نوروز، پرویز، محمد جمیل ، عظمت علی، انیس الرحمن، محمد علی ، عالم گل ، ولی خان، فیض محمد، عبدالواحد ، محمد جمال، غلام رسول، شمیم، تاج گل، گلاب گل، امان اللہ، احسان ، میاں، ایوب، عماد اللہ، غلام قادر ، بابو، محمد اعجاز اور رئیس کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا، پولیس کے مطابق گرفتار 7 ملزمان نے دوران تفتیش اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ، مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

Tags: