جرائم میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کی اسکروٹنی کا عمل جاری

August 8, 2015 5:18 pm0 commentsViews: 18

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے جرائم میں ملوث قرار دیئے گئے پولیس افسر اور اہلکاروں کی اسکروٹنیکا عمل جاری ہے ،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے 39پولیس افسران واہلکاروں کی اسکروٹنی کے دوران بری قرار پائے گئے ،ان افسران واہلکاروں کے نام ایپکس کمیٹی میں بھی پیش کئے گئے تھے ،جن میں 5پولیس انسپکٹر،4سب انسپکٹر،4اے ایس آئی ،3ہیڈ کانسٹیبل اور 23پولیس کانسٹیبل شامل تھے ،بری ہونے والوں میں انسپکٹر مظہر اقبال اعوان ،ساجد جاوید ،عارف رزاق ،طاہر ایوب اور ہمایوں خان شامل ہے ۔

کراچی پولیس کے16 افسران
کو ترقی دے دی گئی
کراچی(کرائم رپورٹر)پولیس کے 16افسران کو بی ایس19میں ترقی دے دی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،نوٹفیکیشن کے مطابق عمران شوکت ،فیصل بشیر میمن ،ثاقب،سلطان المحمود،محمد اسدعلی چوہدری، ڈاکٹرمحمدفاروق احمد،مقدس حیدر، عبدالسلام شیخ، فیض کوریجو، عبدالحمید کھوسو، پرویز خان عمرانی، جنید احمد شیخ ،تنویر عالم اوڈھو،غلام اظفر مہیسر،طارق رزاق دھاریجو،عطااللہ چانڈیو،سید غیاث الدین راشدی کو بی ایس 19 میں ترقی دے گئی ہے۔

Tags: