فٹ پاتھ پر نصب سائن بورڈ ہٹانے کا حکم

August 8, 2015 5:21 pm0 commentsViews: 19

شہر میں فٹ پاتھوں پر لگے سائن بورڈز سے جانی نقصان ہو سکتا ہے، عدالت عظمیٰ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے کنٹونمٹ بورڈ میں سائن اور ہورڈنگ بورڈز کی تنصیب سے متعلق متفرق درخواست پر فٹ پاتھ پر نصب سائن بورڈ ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ لارجر بنچ نے تمام لینڈ کنٹرول ایجنسیز کو آئندہ سماعت پر رپورٹس کے ساتھ پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔ جمعہ کو جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں لارجر بنچ نے کنٹونمنٹ بورڈ میں سائن بورڈز اور ہورڈنگز کی تنصیب سے متعلق متفرق درخواست کی کراچی رجسٹری میں سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ فٹ پاتھوںپر نصب سائن بورڈز سے جانی نقصان ہوسکتا ہے جبکہ ماضی میں بھی سائن بورڈز گرنے سے ہلاکتوں کے واقعات رونما ہوئے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک بات ہے لیکن اس کے باوجود سائن بورڈز اور ہورڈنگز کو نہیں ہٹایا گیا۔

Tags: