وقاص شاہ کے قتل کیس کا چالان منظور

August 13, 2015 3:49 pm0 commentsViews: 10

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کے قتل کیس کا چالان منظور کرتے ہوئے 25اگست کو گواہوں کو طلب کرلیا ہے ۔ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کے قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی ۔تفتیشی افسر نے عدالت میں کیس کا چالان پیش کیا ۔چالان میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ وقاص شاہ کے قتل میں سابق یونٹ انچارج آصف علی کو گرفتار کیا گیا اور ملزم کو کیس کے 2عینی شاہدین نے شناخت کیا ہے اور ملزم نے دوران تفتیش وقاص شاہ کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔عدالت نے کیس کا چالان منظور کرتے ہوئے 25اگست کو گواہوں کو طلب کرلیا ہے ۔

Tags: