شاہد مسعود پر ایک ارب جرمانے کا نوٹس

August 14, 2015 3:04 pm0 commentsViews: 15

کراچی( نیوز ڈیسک) سابق وزیر اور سابق سینیٹر بابر غوری نے مقامی ٹی وی کے معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کو اپنے بارے میں غلط اطلاعات اور جھوٹے الزامات عائد کرنے پر اپنے وکیل بیرسٹر صدیقی اینڈ رضا کے ذریعے ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس دیا ہے‘ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ6 اگست کو ڈاکٹر شاہد مسعود نے مقامی ٹی وی کے پروگرام میں جو الزامات عائد کئے ہیں اس سے ان کے موکل کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے جبکہ میرے موکل کے موقف کو شامل نہیں کیا گیا۔

Tags: