وسیم اکرم فائرنگ کیس پولیس کو آئندہ سماعت پرحتمی چالان پیش کرنے کا حکم

August 18, 2015 4:23 pm0 commentsViews: 18

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم پر فائرنگ کے مقدمے میں عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرتے ہوئے حتمی چالان پیش کیا جائے۔پیرکوسٹی کورٹ میں وسیم اکرم پر فائرنگ کی سماعت ہوئی ۔ مقدمے میں گرفتار ملزم الطاف احمد کو پولیس نے سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کنیز فاطمہ کی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی جس پر عدالت نے ملزم الطاف احمد کو28اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کاپولیس کو حکم دیا۔

Tags: