دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم کاشان کو بری کر دیا

August 18, 2015 4:24 pm0 commentsViews: 13

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم کاشان کو بری کر دیا ہے ۔ پیر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دھماکہ خیز مواد رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر گرفتار ملزمان کاشان کو عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ملزم کے خلاف ناکافی شواہد ہونے کی وجہ سے بری کر دیا ۔ پولیس کے مطابق کاشان کو 2014 میں لانڈھی تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ گرفتار کاشان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے تھا ۔

Tags: