کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس ، سب انسپکٹر آصف تنولی کا بیان ریکارڈ

August 18, 2015 4:23 pm0 commentsViews: 14

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں سب انسپکٹر آصف تنولی نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا ہے ۔سب انسپکٹر آصف تنولی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ ایئرپورٹ پر دوملزمان نے خود کش حملے کیے تھے ۔جبکہ جائے واردات سے 8خود کش جیکٹس ،ایس ایم جی رائفل ،نائن ایم ایم پستول اور گولیوں کے خول بھی برآمد ہوئے ۔عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 31اگست تک ملتوی کردی ۔بیان ریکارڈ کرانے والے سب انسپکٹر آصف تنولی نے ایئرپورٹ پر حملے کے بعد جائے واردات کا معائنہ کرکے فہرست مرتب کی تھی ۔

Tags: