غیر قانونی تجاوزات کیس میں افسران پر10 ہزار روپے جرمانہ

August 18, 2015 4:32 pm0 commentsViews: 11

سند ھ ہائی کورٹ کا کیس میں ایس بی سی اے کے افسران کی عدم حاضری پر اظہار برہمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی تجاوزات کیس سے متعلق افسران کا عدالت میں پیش نہ ہونے پر اور وکیل کی طرف سے مزید وقت مانگنے پر 10ہزار جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ پیر کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے غیر قانونی تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ غیر قانونی تجاوزات پر پچھلی سماعت میں عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو طلب کیا تھا ۔ پیر کو عدالت میں نہ پیش ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکیل کی جانب سے عدالت سے مزید مہلت مانگنے پر عدالت نے 10 ہزار جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

Tags: