اغواء برائے تاوان میں ملوث میاں بیوی کا جسمانی ریمانڈ

August 18, 2015 4:33 pm0 commentsViews: 12

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغواء برائے تاوان میںملوث عظمیٰ عرف کلثوم اور اس کے شوہر نویدوقار کو 30 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میںدے دیا ہے۔عظمیٰ اور نویدوقار پر الزام ہے کہ انہوں نے ارشد کو اغواء کر کے تاوان طلب کیا تھا ان ملزمان نے پچاس پچاس ہزار کی 3 قسطیں بھی وصول کی جبکہ چوتھی قسط پر پولیس نے رنگے ہاتھوں دونوں ملزمان کو شاہراہ ریشم سے گرفتار کرلیا تھا۔

Tags: