انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دوہر ے قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیے

August 19, 2015 4:37 pm0 commentsViews: 14

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسدا دہشت گردی کی عدالت نے ایک بار پھر دوہرے قتل میں سزائے موت پانے والے مجرم شاہد عرف شاہدی کے بلیک وارنٹ جاری کردیے۔ مجرم شاہد عرف شاہدی کو 1998ء میں فیریئر تھانے کی حدود میں پولیس اہلکار غلام مجتبیٰ کے گھر میں ڈکیتی کے دوران اس کی اہلیہ شمیم اور بیٹی نو سالہ نادیہ کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

Tags: