عدالت نے قمر منصور کی فزیو تھراپی سے متعلق درخواست مسترد کر دی

August 19, 2015 5:01 pm0 commentsViews: 24

میڈیکل رپورٹ آچکی ہے، لہٰذا جیل میں طبی سہولیات فراہم کی جائیں، عدالتی ریمارکس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کی فزیو تھراپی سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ قمر منصور کے وکلاء نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ قمر منصور کی میڈیکل رپورٹ آچکی ہے لہٰذا ان کو فزیو تھراپی کی سہولت فراہم کی جائے اور ان کو کسی نجی اسپتال منتقل کیا جائے۔ دوران سماعت رینجرز کے لا افسر نے درخواست کی مخالفت کی جبکہ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کہا کہ ڈاکٹر کی ایڈوائس کے بغیر فزیو تھراپی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اگر آپ چاہتے ہیں تو اپنے خرچ پر قمر منصور کو جیل میں بیڈ فراہم کر سکتے ہیں۔ ان کو جیل میں ہی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تو کسی اور اسپتال کیوں منتقل کیا جائے۔

Tags: