شادی ہو تو ایسی

August 19, 2015 5:04 pm0 commentsViews: 15

ریاض( یو پی پی) شادی سے ایک دن قبل نوکری سے نکالے گئے سعودی دولہا کو دوستوں نے شادی کے موقع پر 10لاکھ سعودی ریال تحفے میں دیدیا‘ مقامی اخبار کی طرف سے پبلش کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا کو تحفہ پیش کرنے سے پہلے کئی افراد شادی کے میدان میں قطار میں کھڑے ہیں اور دوستوں نے خدا کی قسم کھائی کہ وہ دولہا کی طرف سے واپس کیا گیا ایک ریال بھی قبول نہیں کریں گے اور اسے پورا تحفہ قبول کرنا ہوگا۔

Tags: