دنیا کی تاریخ کا حیران کن عجوبہ بھارتی حاملہ مرد نے 36سال کے بعد جڑواں مردہ بچوں کو جنم دیا

August 20, 2015 3:18 pm0 commentsViews: 59

ناگپورکے رہائشی نجوبھگت کے پیٹ میں جڑواں بچے 36 سال سے پرورش پارہے تھے، الٹراسائونڈ رپورٹ سے انکشاف ہوا
ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے نجوبھگت کے پیٹ سے 2مردہ بچوں کو نکالا،طبی ماہرین نے ا سے جینس کا کیس قرار دیا
ناگپور ( مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں بعض اوقات ایسے واقعات پیش ہوتے ہیں جن پر یقین کرنا مشکل اور کبھی کبھار ناممکن ہوتا ہے۔ ایسا ہی حیرت انگیز واقعہ پیش آیا بھارت میں جہاں ایک مرد نے36 برس تک حمل رکھنے کے بعد اپنے2 بھائیوں کو جنم دے کر دنیا کو حیران و پریشان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ناگپور کے رہائشی سنجو بھگت کئی برس سے پیٹ کے عجیب انداز میں پھولنے سے پریشان تھا۔ جب تکلیف حد سے بڑھ گئی تو اسے آپریشن کیلئے اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے سنجو کے پیٹ میں رسولی کا خدشہ ظاہر کیا لیکن الٹرا سائونڈ رپورٹ نے انہیں حیرت سے اچھلنے پر مجبور کر دیا کیونکہ اس کے پیٹ میں جڑواں بچے 36 برسوں سے پرورش پا رہے تھے۔ سنجو کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ یہ جنین کا کیس ہے اور اس وقت نمودار ہوتا ہے جب کسی کو جڑواں حمل ہوتا ہے جہاں ایک جنین ( بچہ) دوسرے جدید کو ڈھانپ لیتا ہے جس میں حاوی ہونے والا جنین بڑھتا ہے اور دوسرے جنین کی کسی طفیلیے کی طرح پرورش کرتا ہے۔ عام طور پر ایسے کیسوں میں جڑواں بچے زندہ نہیں رہتے لیکن سنجو کے پیٹ میں یہ بچے کافی عرصہ زندہ رہنے کے بعد مردہ ہوگئے ، اب ان دونوں کو آپریشن کے بعد سنجو کے پیٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ سنجو کا کہنا ہے کہ اسے خوشی ہے کہ اب وہ حمل رکھنے والا مرد نہیں کہلائے گا لیکن وہ افسر دہ بھی تھا کہ اب گائوں والے اسے حاملہ مرد کے نام سے پکاریں گے۔

Tags: