شادی کے 23سال بعد 3بچوں کی ماں شوہر کو چھوڑ کر آشنا کیساتھ فرار

August 20, 2015 3:30 pm0 commentsViews: 19

شوہرنے نکاح پر نکاح کرنے کا مقدمہ درج کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا، حدود آرڈیننس کے تحت کارروائی کی درخواست
کراچی( اسٹاف رپورٹر) تین بچوں کی ماں 23 سال بعد شوہر کو چھوڑ کر دو بچوں کے ہمراہ آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی جس پر شوہر اعظم جاوید نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے، بدھ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سینٹرل عامر اعوان کی عدالت میں درخواست گزار اعظم جاوید نے اپنی وکیل رابعہ فیصل ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست داخل کی کہ24 سال قبل اس کی شادی یاسمین کے ساتھ ہوئی اس دوران اس کے3 بچے پیدا ہوئے جس میں ایک بچی کی شادی ہو چکی ہے ایک بیٹا اور ایک بیٹی کو لے کر اہلیہ ایک سال قبل اپنے فرینڈز فرخ خان کے ساتھ فرار ہوگئی ہے اور اس کے ساتھ شادی کرلی ہے جو کہ زنا حدود آرڈیننس میں آتا ہے اور اس کے ساتھ میرے دو بچے بھی ہیں جن کو ان لوگوں نے یر غمال بنا کر ان کو نشہ آور اشیاء کھلا کر قابو کیا ہوا ہے۔ ملزمان کے خلاف نکاح پر نکاح کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے۔

Tags: