شہید پولیس اہلکار کی بیوہ کو پلاٹ کی فائل دیدی گئی

August 20, 2015 3:45 pm0 commentsViews: 10

کراچی (کرائم رپورٹر)حیدری کے علاقے میں دو سال قبل ڈیوٹی کے دوران فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی بیوہ کو رہائشی پلاٹ کی فائل دے دی گئی۔ کراچی پولیس میڈیا سیل سے جاری اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہید پولیس اہلکار محمد علی کی بیوہ کو رہائشی پلاٹ کی فائل دے دی۔ پولیس اہلکار محمد علی10ستمبر2013کو حیدری کے علاقے میں شہید کردیا گیا تھا۔

Tags: