متحدہ کے2 مفرور کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

August 20, 2015 3:54 pm0 commentsViews: 16

پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کو عدالت میں پیشی کا حکم، فرحان شبیر کا مقدمہ جیل میں چلانے کا حکم
نوٹیفکیشن جاری ، عدالت میں پیش، ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب ملزم کاشف کی بازیابی کیلئے درخواست دائر
کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے3 پولیس اہلکاروں طارق الطاف‘ ذیشان اور حسان رضا کے قتل کیس میں ملوث ایم کیو ایم کے2 مفرور کارکنان ارشاد اور نعیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور ملزمان کو 31 اگست تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب اسی مقدمے میں نائن زیرو سے گرفتار ملزمان فرحان شبیر عرف ملا کا مقدمہ جیل میں چلانے کا حکم دیدیا گیا ہے‘ محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جسے عدالت میں پیش کردیا گیا‘ دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں 50 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں مطلوب ایم کیو ایم کے کارکن کاشف ڈیوڈ کی بازیابی سے متعلق مسماۃ راحیلہ کاشف نے آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے وکیل کے توسط سے موقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر کاشف 6 اگست کو اسلام آباد پہنچنے کے بعد سے لاپتہ ہے۔

Tags: