عدالت سے سنییٹر طاہر مشہدی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی

August 20, 2015 3:56 pm0 commentsViews: 24

آپریشن میں کسی کیخلاف جانبدارانہ کارروائی نہ کی جائے، مشہدی، عدالت میں پیشی کے بعد گفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر طاہر مشہدی کی عبوری ضمانت میں10ستمبر تک کی توسیع کردی‘ طاہر مشہدی کیخلاف نیو ٹائون تھانے میں الطاف حسین کی نفرت انگیز تقریر سننے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انہوں نے عبوری ضمانت لے رکھی تھی‘ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں طاہر مشہدی نے کہا کہ چاہتے ہیں کراچی آپریشن قانون کے مطابق ہو‘ کسی کیخلاف جانبدارانہ کارروائی نہ کی جائے۔ وزیراعظم نے فضل الرحمن کو بھیج کر فراخدلی کا مظاہرہ کیا۔

Tags: