وزیر اعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات

August 20, 2015 3:59 pm0 commentsViews: 17

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے بدھ کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ملاقات کی جس میں امن و امان کی صورتحال اور کراچی آپریشن سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز نے وزیر اعلیٰ سندھ کو کراچی آپریشن میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور واضح کیا گیا کہ آپریشن بلا امتیاز جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ سے ایئر وائس مارشل فاروق حبیب اور اینگرو کارپوریشن کے چیئر مین حسین دائود نے بھی ملاقات کی۔

Tags: