عدالت ہر4 میں سے ایک ملزم کو رہا کر دیتی ہے ،وزیراعظم سے رینجرز کا شکوہ

August 21, 2015 4:59 pm0 commentsViews: 16

پراسیکیوشن کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے، تاہم ملزمان کو سزا نہیں دلوائی جا سکیں
کراچی( کرائم ڈیسک) ڈی جی رینجرز نے وزیراعظم نواز شریف کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر چار میں سے ایک ملزم عدالت رہا کردیتی ہے‘ پراسیکیوشن کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے‘ مربوط تفتیش سے ہی ملزمان کو سزائیں دلوائی جاسکتی ہیں‘ جمعرات کو گورنر ہائوس میں امن و امان کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ڈی جی رینجرز نے مزید کہا کہ شہر قائد میں امن کے باعث عید پر تاجر برادری کے اعدادو شمار کے مطابق 70ارب روپے اور جشن آزادی پر 5ارب روپے کی ریکارڈ خریداری ہوئی‘ کراچی آپریشن سے عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے‘ صنعتکاروں کو بھی تحفظ فراہم کررہے ہیں‘ سائٹ لمیٹڈ میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی بچت ہوئی‘ یہ رقم گھوسٹ ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں استعمال ہوتی تھی۔

Tags: