کورنگی میں 4پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کے خاکے جاری

August 22, 2015 3:51 pm0 commentsViews: 14

حملہ آوروں کی عمریں30سے35 سال ہیں، خاکے ملزمان سے 60 فیصد مماثلت رکھتے ہیں
کراچی(کرائم ڈیسک)کورنگی ٹائون کے علاقے زمان ٹائون تھانے کی حدودمیں گزشتہ دنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کے خاکے جاری کردیئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق خاکے عینی شاہدوں کی مدد سے بنائے گئے ہیں۔حملہ آوروں کی عمریں تیس سے پینتیس سال کے درمیان ہیں جبکہ دونوں کے قد ساڑھے پانچ پانچ فٹ بتائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق خاکے ملزموں سے ساٹھ فیصد مماثلت رکھتے ہیں۔ خاکوں میں ایک ملزم کی عمر تیس سے پینتیس سال ہے، چشمہ لگاتا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی عمر بھی تیس سال کے لگ بھگ ہے، بال چھوٹے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے جواسلحہ استعمال کیا وہ قتل کی کئی وارداتوں میں استعمال ہوا ہے۔

Tags: