پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات نادرا کے ذریعہ کرانے کا حکم

August 22, 2015 3:53 pm0 commentsViews: 21

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات نادرا کے ذریعہ کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی ۔عدالت نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات نادرا کے ذریعہ کرانے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈمنسٹریٹرز ،چیئرمین کی تعیناتی بھی معطل کردی ہے ۔

Tags: