کراچی9 تھانوں کے ایس ایچ اوز کا تبادلہ ، نئے تعینات

August 25, 2015 1:19 pm0 commentsViews: 13

ایڈیشنل آئی جی نے3 انسپکٹرز اور6 سب انسپکٹرز کو ایس ایچ اوز تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی پولیس چیف نے 9 تھانیداروں کی تعیناتی کے احکام جاری کر دیے جن میں 3 انسپکٹرز اور 6 سب انسپکٹرز شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے 3 انسپکٹرز اور 6 سب انسپکٹرز کی بطور ایس ایچ او تعیناتی کے احکام جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق انسپکٹر حسیب اللہ قریشی کو ایس ایچ او عزیز آباد، انسپکٹر سہیل خان کو ایس ایچ او فیروز آباد،انسپکٹر محمد نعیم خان کو ایس ایچ او فیڈرل بی صنعتی ایریا،سب انسپکٹر شاہجہاں لاشاری کو ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا،سب انسپکٹر احمد بٹ کو ایس ایچ او لانڈھی ،سب انسپکٹر ایاز خان کو ایس ایچ او شرافی گوٹھ،سب انسپکٹر اسلم پرویز خواجہ کو ایس ایچ او ماڈل کالونی،سب انسپکٹر ارشاد سومرو کو ایس ایچ او سولجر بازاراور سب انسپکٹر اکبر حمید غوری کو ایس ایچ او بریگیڈ تعینات کیا گیا ہے۔

Tags: