بھارت میں مسلمانوں کی تعداد بڑھ کر 17.22 کروڑ ہوگئی

August 26, 2015 5:05 pm0 commentsViews: 13

مجموعی آبادی میں ہندوئوں کی شرح گھٹ کر 79.8 فیصد ہوگئی ہے‘ بھارتی اخبار
نئی دہلی( نیوزڈیسک) بھارت میں10 برس کے دوران مسلمانوں کی آبادی میں0.8 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوگیا اور ان کی تعداد بڑھ کر 17.22کروڑ ہوگئی ہے ‘ایک بھارتی اخبار کے مطابق حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 2001 ء میں بھارتی مسلمانوں کی تعداد 13.8 کروڑ تھی‘ مجموعی آبادی میں مسلمان شہریوں کا تناسب 13.4فیصد تھا 2011 میں یہ تناسب بڑھ کر 14.2 فیصد ہوگیا ہے‘ دوسری جانب مجموعی آبادی میں ہندوئوں کی شرح جو 2001 ء میں80.45 فیصد تھی‘ 2011 ء میں گھٹ کر 79.8 فیصد ہوگئی‘ 2001 ء میں ہندوئوں کی تعداد 82.75 کروڑ تھی جواب 96.63 کروڑ ہے۔

Tags: