پاکستان آئندہ10 سال میں350 ایٹمی بم بنا کر دنیا کا، تیسرا بڑا ملک بن جائیگا، امریکی تھنک ٹینکس

August 28, 2015 4:38 pm0 commentsViews: 24

ایٹمی وار ہیڈ ٹیکنالوجی میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، دونوں ممالک کے پاس پلاٹینیم کی بھاری مقدار ہے
پاکستان کے پاس120 وار ہیڈاور بھارت کے وار ہیڈ کی تعداد100 ہے، رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی تھنک ٹینکس نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان آئندہ 5 سے10 سال میں350 ایٹمی ہتھیار بنا کر ایٹمی ہتھیار رکھنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا۔ امریکی تھنک ٹینکس کا رینج انڈومنٹ فار انٹر نیشنل پیس اور اسٹمسن سینٹر نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایٹمی وار ہیڈ نہ بنانے میں تیزی کی وجہ بھارت ہے جو کہ خود ایٹمی ہتھیار رکھتا ہے۔ پاکستان بھارت کی جانب سے مسلسل ایٹمی ہتھیاروں کی خریداری اور تیاری کے باعث اپنی ایٹمی صلاحیت میں اضافے کیلئے تیزی سے ایٹمی وار ہیڈ بنا رہا ہے۔ اور اس ٹیکنا لوجی میں بھارت کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔ پاکستان اور بھارت دونوں کے پاس پلوٹو نیم بھاری مقدار میں موجود ہے۔ بھارت کے پاس اس وقت100 ایٹمی وار ہیڈ ہیں جب کہ پاکستان کے وار ہیڈ کی تعداد120 ہے۔

Tags: