امریکہ میں نسل پرستی اپنے عروج پر پہنچ گئی

August 28, 2015 4:57 pm0 commentsViews: 14

آئے دن سیاہ فام شہریوں کی جان لے لی جاتی ہے، کبھی سیاہ فاموں کے چرچوں پر حملہ ہوتا ہے
امریکی سیاہ فاموں نے بھی رد عمل دکھانا شروع کر دیا، ٹی وی چینل کے دو صحافی مار ڈالے
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میںنسل پرستی عروج پر پہنچ گئی‘ آئے دن سیاہ فام شہریوں کی جان لے لی جاتی ہے‘ کبھی سیاہ فاموں کے چرچ پر حملہ ہوتا ہے تو کبھی امریکی پولیس سیاہ فاموں کو سرعام گولی کا نشانہ بناتی ہے‘ اسی طرح سیاہ فاموں نے بھی رد عمل دکھانا شروع کردیا ہے‘ ٹی وی چینل کے2صحافیوں کو قتل کردیا گیا جس پر وائٹ ہائوس ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ کانگریس جلد از جلد اسلحہ کنٹرول کرنے کا قانون پاس کرائے‘ دوسری جانب امریکی شہری صحافیوں کے قتل پر سوگوار ہے اور جائے حادثہ پر پھول رکھ رہے ہیں۔ادھر امریکی ریاست ورجینیا میںلائیو ٹرانسمیشن کے دوران د و صحافیوں پر فائرنگ کے واقعے نے امریکہ کو ہلا کر رکھ دیا‘ امریکہ میں اسکولوں‘ گرجا گھروں‘ سینما گھروں کے بعد کھلے عام قتل کے واقعات نے ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق موثر قانون سازی کی بحث ایک بار پھر چھیڑ دی ہے۔

Tags: