بیٹی کی پارٹی کیلئے ماں نے بینکوں کو لوٹ لیا

September 1, 2015 1:58 pm0 commentsViews: 19

برانڈن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی50 سالہ سنڈی سانچیز کا رابیو نے اپنی بیٹی کی گریجویشن پارٹی کی رقم جمع کرنے کیلئے 3بینک لوٹ لئے‘ سنڈی نے جج کو بتایا کہ اسے اپنی بیٹی کی گریجویشن پارٹی اور کرائے کیلئے رقم کی ضرورت تھی‘ جس کی وجہ سے اس نے بینک لوٹنے کا فیصلہ کیا‘ سنڈی کو 20 سال قید کی سزا ہوئی ہے‘ سنڈی نے برانڈن میں بی بی اینڈ ٹی بینک ‘وال فارگو اور فلوریڈا سینٹرل کریڈٹ یونینی کو لوٹا‘ اس نے تینوں بینکوں کو اس سے بھی کم وقت میں لوٹا جتنی دیر میں پیزا والا پیزا لے کر آتا ہے۔

Tags: