پاکستان کیخلاف مختصر جنگ کیلئے بھارتی فوج کو تیار رہنے کا حکم

September 2, 2015 3:58 pm0 commentsViews: 9

دشمن سرحدوں پر در اندازی اور جموں و کشمیر میں تشدد اور بے چینی کے فروغ کے نئے طریقے تلاش کر رہا ہے، بھارتی آرمی چیف
نئی دہلی( این این آئی) بھارتی آرمی چیف دلیر سنگھ نے پاکستان کے خلاف مختصر جنگ کیلئے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور در اندازیوں کی کوششوں کے باعث ضروری ہے کہ فوج مختصر جنگ کیلئے تیار رہے۔ تینوں مسلح افواج کے1965 ء کی جنگ کے بارے میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ مختصر وارننگ پر مستقبل میں مختصر جنگ ہو سکتی ہے اس کیلئے ہمیں ہر وقت تیار رہنا ہوگا اور یہ ہماری حکمت عملی کا اہم جز ہونا چاہئے۔ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کے ماحول میں بھارتی فوج کیلئے تیار رہنا ضروری ہوگیا ہے ہمیں پیچیدہ قسم کے خطرات کے چینلجز کا سامنا ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فوج حالیہ سالوں میں مضبوط ہوئی ہے اس نے سرحد پر بھی بھر پور جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب جموں و کشمیر میں تشدد اور بے چینی کے فروغ کیلئے نئے طریقے استعمال کر رہا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ہماری فوج سرحدوں کی حفاظت کیلئے پوری طرح چوکس ہے اورپ ہمسایہ ملک کی ہر اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

Tags: