عمران فاروق قتل کیس اسکاٹ لینڈ کی ٹیم ملزمان سے تفتیش کرنے پاکستان پہنچ گئی

September 2, 2015 4:11 pm0 commentsViews: 26

ٹیم گرفتار تیسرے ملزم محسن سے تفتیش کررہی ہے، خالد شمیم اور معظم علی سے پہلے ہی تحقیقات کی جا چکی ہے
اسلام آباد( آئی این پی) اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے ایف آئی اے ڈائریکٹر انعام غنی سے ملاقات کی ہے جس میں عمران فاروق قتل کیس کے ملزم محسن کی تفتیش کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی برطانیہ کے دورے میں عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے برطانوی حکومت سے بات چیت کی ہے۔ جس کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے پاکستان پہنچ کر ملزم محسن کے حوالے سے تفتیش کی۔ ٹیم کی سربراہی ڈیوڈی جونا تھن کر رہے ہیں۔ جبکہ اسٹیورٹ مائیکل اور ڈینئیل ہینگٹن بھی شامل ہیں۔ ٹیم عمران فاروق کیس میں گرفتار تیسرے ملزم محسن سے تفتیش کرے گی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم دو ملزموں خالد شمیم اور معظم علی سے پہلے ہی تحقیقات کر چکی ہے۔

Tags: