گریڈ21 کے افسر کی گرفتاری رک گئی

September 9, 2015 1:33 pm0 commentsViews: 14

کراچی( آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے گریڈ 21 کے افسر خان محمد کی گرفتاری سے نیب کو روک دیا ، درخواست گزار خان محمد کے مطابق نیب میرے خلاف انکوائری کر رہا ہے گرفتاری کا خدشہ ہے اس پر عدالت نے گریڈ21 کے افسر خان محمد کی گرفتاری سے نیب کو روک دیا۔ کان محمد پر زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ نیب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بد عنوانیوں، غیر قانونی الاٹمنٹ اور چائنہ کٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

Tags: