پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

September 12, 2015 2:15 pm0 commentsViews: 16

ججز نظربندی کیس کی سماعت،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میںسابق صدر پرویز مشرف کے نا قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے‘ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسداد ہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کی‘ دوران سماعت پرویزمشرف کے وکلاء کی جانب سے سابق صدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے درخواست کے میڈیکل رپورٹ منسلک نہ ہونے پر مسترد کردی‘ سماعت کے دوران بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کئے گئے دونوں گواہ بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے‘ عدالت نے کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر پرویز مشرف کو پیش ہونے کا حکم دید یا۔

Tags: