ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

September 14, 2015 5:11 pm0 commentsViews: 17

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماہ ذو الحجہ 1436ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پیر کو کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں کراچی میں ہوگا۔ اجلاس میں آنے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائیگا۔اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے تمام ارکان اور فلکیاتی ماہرین بھی شرکت کریںگے۔ڈویژنل اور ضلعی صدرمقامات پر بھی متعلقہ کمیٹیوںکے اجلاس منعقد ہوںگے جو اپنی کارروائی کے بارے میں مرکزی کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔ پیر کی شام چاند نظر آنے کی صورت میں یکم ذو الحجہ منگل15ستمبر اور عید الاضحی 24ستمبر کو ہوگی تاہم چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الاضحی25ستمبر کو ہوگی۔

Tags: