ڈیفنس ویو میں53 پلاٹوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار

September 15, 2015 2:10 pm0 commentsViews: 19

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پولیس اور رینجرز کی مدد سے کارروائی، کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا
کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پیر کو ڈیفنس ویو میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے53 پلاٹوں پر کی جانیوالی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا‘ تاہم پولیس و رینجرز کی بھاری نفری ہونے کے باعث کوئی نا خوشگوار واقع نہیں ہوا‘ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ڈیمولیشن ٹیم نے بھاری مشینری کے افرادی قوت کے ہمراہ غیر قانونی تعمیرات مسمار کیں‘ سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ڈیفنس ویو کے1100 مکانات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

Tags: