عید کیلئے کراچی سے تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

September 16, 2015 3:42 pm0 commentsViews: 16

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے عید کے لئے کراچی سے3 اسپیشل ٹرینوں کا اعلان کر دیا ہے بکنگ آج ( بدھ) سے شروع ہوگی۔ عید اسپیشل ٹرین لاہور، پشاور، اور پنڈی کیلئے22 ستمبر کو روانہ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کیلئے3 خصوصی ٹرینوں کا اعلان کردیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق عید اسپیشل ٹرین 15 بوگیوں پر مشتمل ہوگی۔ ریلوے حکام کے مطابق خصوصی ٹرینیں 22 ستمبر کو روانہ ہوگی۔ پہلی ٹرین صبح11 بجے لاہور کیلئے، دوسری ٹرین 12 بجے دوپہر پنڈی کیلئے اور تیسری ٹرین رات ساڑھے 8 بجے پشاور کیلئے روانہ ہوگی۔

Tags: