جنرل راحیل شریف کی مقبولیت سے خوش ہوں،پرویزمشرف

September 18, 2015 5:04 pm0 commentsViews: 16

اچھا کام کرنے پر راحیل شریف کو آرمی چیف کے عہدے پر مزید توسیع ملنی چاہیے
کراچی میں50فی صد سیاسی دہشت گردی ہورہی ہے، 18ویں ترمیم ملک دشمن ہے
مارشل لاء نے ملک کو بہت کچھ دیا، ملٹری چیف ٹیک اوورکرتا ہے تو دماغ کی صورتحال کچھ اور ہوتی ہے
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بہت اچھا کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے قوم میں ان کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے۔ جنرل راحیل شریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر خوشی ہے۔ مارشل لاء نے ملک کو بہت کچھ دیا ہے۔ جنرل راحیل شریف اچھا کام کر رہے ہیں اس لئے اپنے منصب پر فائز رہنا چاہئے۔ آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع ملنی چاہئے کیونکہ قیادت کے بدلنے سے بہت سی چیزیں بدل جاتی ہیں اور سب کچھ زیرو ہوجاتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ نائن الیون سمیت بڑے چیلنجز کے باعث ہماری حکومت پٹری سے اتری اپنے دور میں تبدیلی لیکر آئے تھے۔ لیکن قیادت بدلنے سے وہ تبدیلی ختم ہوگئی۔ اگر نظام نہ بدلا تو لوگ دھاندلی کرکے اوپر آتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ملٹری چیف ٹیک اوور کرتا ہے تو دماغ کی صورتحال کچھ اور ہوتی ہے اس وقت حکومت نے ایسی حرکت کی جس سے ٹیکس اوور ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پچاس فیصد سیاسی دہشت گردی ہو رہی ہے اور اٹھارہویں ترمیم ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

Tags: