امن کی بہتر صورتحال سرمایہ کاری کیلئے مفید ہے، گورنر سندھ

September 22, 2015 1:56 pm0 commentsViews: 15

بیرونی سرمایہ کاری کے ذریعے غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جاسکتے ہیں
آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا، برطانوی انڈرسیکریٹری سے گفتگو
کراچی(سٹی رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کو شاں پاکستان میں سرمایہ کاری انتہائی نا گزیر ہے بیرون سرمایہ کاری کے لئے صنعتی و تجارتی سرگرمیاں، تعلیم ، صحت سمیت دیگر شعبے نہایت پر کشش ہیں پاک بر طانیہ اقتصادی تعلقات خطے کے لئے اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب جاری آپریشن کی کامیابی سے امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ضرورت اس امر کی ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری کے ذریعے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں برطانوی انڈر سیکریٹری Rt.Hon. Tobias Ellwood MP سے ملا قات میں کیا۔ اس موقع پر برطانوی قونصل جنرل جان ٹک ناٹ(John Tucknott) بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر برطانوی انڈر سیکریٹری Rt.Hon. Tobias Ellwood MPنے گورنر سندھ کو بتایا کہ ضرب عضب آپریشن سے پاکستان میںامن و امان کے قیام میں بہتری آئی ہے اور سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول پیدا ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں وہ بر طانیہ کے سرمایہ کاروں کو اس جانب راغب کرینگے تاکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری سے دونوں ممالک بھرپور فائدہ حاصل کرسکیں ۔

Tags: