شہری کی غیر قانونی حراست ایس ایچ او شاہراہ فیصل معطل

September 22, 2015 2:03 pm0 commentsViews: 9

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس پی گلشن نے شاہراہ فیصل تھانے کے اچانک دورے کے دوران غیر قانونی طور پر شہری کو حراست میں لیے جانے کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا اور ایس ایچ او شاہراہ فیصل کو معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی گلشن ڈویڑن حسن سردار نے ایس ایچ او شاہراہ فیصل اکبر کو معطل کردیا اس سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شاہراہ فیصل تھانے کا اچانک دورہ کیا اس دوران ایک شہری کو حراست میں رکھا ہوا تھا تاہم اسکا کوئی ریکارڈ نہیں تھا اور نہ ہی تھانے کے کسی کاغذ میں اسکی کوئی انٹری ہوئی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا اورواقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Tags: