کراچی میں آندھی اور بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

September 22, 2015 2:04 pm0 commentsViews: 13

گرمی کم ہونے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، درجہ حرارت کم ہو کر 38ڈگری پر آگیا
شہر میں مزید بارش کی پیش گوئی، سہراب گوٹھ میں بارش سے ٹینٹ اکھڑ گئے، ہزاروں جانور بھیگ گئے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں3 روز سے جاری شدید گرمی کے بعد پیر کو آندھی اور چند مقامات پر ہلکی اور تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت بھی کم ہو کر 38 ڈگری پر آگیا جس کے بعد شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے‘ ادھر لاہور سمیت پنجاب میںکئی شہروں میں دوسرے روز بھی بارش ہوئی‘ جہلم اور چناب میں آج اور کل اونچے اور انتہائی درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی اور دریائے راوی اور چناب کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔ سہراب گوٹھ پر قائم مویشی منڈی میں تیز اور گرد آلود ہوائوں سے ٹینٹ اکھڑ گئے اور ہزاروں جانور بھیگ گئے اور جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کے باعث بیوپاری اور خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائوں نے ایک مرتبہ پھر شہر کا رخ کرلیا ہے جس کی وجہ سے عنقریب تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

Tags: