آرمی چیف نے 9 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

September 22, 2015 2:29 pm0 commentsViews: 21

ایک دہشتگرد کو عمر قید کی سزا دہشتگرد شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے
راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے سنگین جرائم اور دہشت گردی میں ملوث9 دہشت گردوں کی سزائے موت اور ایک دہشت گرد کی عمر قید کی توثیق کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سزا یافتہ دہشت گرد خیبر پختونخوا ہ میں شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے ان دہشت گردوں میں مستونگ میں فرقہ وارانہ فسادات اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سزا پانے والے دہشت گردوں میں میجر جنرل ثناء اللہ، کرنل توصیف اور نوشہرہ کی مسجد پر حملے کرنے والے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

Tags: