سندھ میں عید کے 3روز دفعہ 144نافذ

September 22, 2015 2:27 pm0 commentsViews: 10

بغیراجازت کھالیں جمع کرنے اور کیمپ لگانے، جھنڈے لے کر چلنے، کھالوں کیلئے لائوڈاسپیکرکے استعمال پر پابندی ہوگی
اسلحہ لائسنس 3روز کیلئے معطل، ایس ایچ اوز کو قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو فوری گرفتاری کرنے کے احکامات
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سندھ نے صوبے بھر میں عید کے تین روز کیلئے دفعہ144 نافذ کر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ144 کے تحت اجازت کے بغیر کھالیں جمع کرنے اور کھالوں کے لئے کیمپ لگانے پر پابندی ہوگی۔ جھنڈے لے کر چلنے، کھالوں کیلئے لائوڈ اسپیکر استعمال کرنے، گاڑیوں پر کھالیں لے کر چلنے اور عمارتوں میں کھالیں دینے کی تلقین پر بھی پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق زبردستی کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، حکومت سندھ نے اسلحے کے تمام لائسنس اور اجازت نامے عید کے تین روزمعطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضابطہ فوجداری کے تحت دفعہ144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ88 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام ایس ایچ اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کریں۔

Tags: