راحیل شریف مجھ سے بہتر آرمی چیف ہیں، پرویز مشرف

September 24, 2015 2:01 pm0 commentsViews: 18

وہ جو کررہے ہیں وہ لیڈر شپ کا تقاضہ ہے، لال مسجد میں جو کچھ ہوا وہ حکومت نے کیا تھا
نواز شریف کو اپنے پچھلے دور سے سبق سیکھنا چاہیے، کراچی کو روشنیوں کا شہر بنایا، ٹی وی پر گفتگو
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ راحیل شریف مجھ سے بہتر آرمی چیف ہیں۔ راحیل شریف جو کر رہے ہیں وہ لیڈر شپ کا تقاضہ ہے۔ لال مسجد میں جو کچھ بھی ہوا وہ حکومت نے کیا۔ میں نے ملک کی بہتری کیلئے درست فیصلہ کیا۔ نواز شریف کو اپنے پچھلے دور سے سیکھنا چاہئے۔ اپنے دور میںکراچی کو روشنیوں کا شہر بنایا نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میںویڈیو لنک کے ذریعے طلبہ کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ہم نے غربت کا خاتمہ، روزگار، تعلیم اور امن دیا، ہمارے دور میں عوام خوشحال تھے، ان کاکہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی کی ضرورت ہے فوج کے آنے کا انتظار کیوں کیا جاتا ہے۔ حکمرانوں کو خود آگے بڑھ کر اقدامات کرنے چاہئیں۔

Tags: