DIG ویسٹ کے حکم پر SHO اجمیر نگری معطل

September 24, 2015 2:42 pm0 commentsViews: 11

ایس ایس پی سائوتھ نے قربانی کی کھالوں کے بینرز نہ ہٹانے پر 3 تھانوں کے 4 انٹیلی جنس اہلکاروں کو معطل کردیا‘ بعد میں بحال
کراچی( کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ویسٹ نے غفلت و لاپروائی برتنے پر ایس ایچ اوخواجہ اجمیر نگری کو معطل کردیا جبکہ ایس ایس پی سائوتھ نے تین تھانوں کے انٹیلی جنس آفیسرز کو معطل کردیا اور تھوڑی دیر بعد بحال بھی کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ نے غفلت برتنے پر ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری تصور امیر کو معطل کرکے فوری طور پر تھانے کا چارج چھوڑنے کے احکامات جاری کردیئے اور چارج سب انسپکٹر احمد نواز کودیدیا گیا۔ ایس ایس پی سائوتھ ڈاکٹر فاروق نے قربانی کی کھالوں کے بینرز نہ ہٹانے اور رپورٹ نہ کرنے پر تین تھانے کے چارانٹیلی جنس افسر کو معطل کردیا جن میں کلفٹن تھانے کے اے ایس آئی عارف شاہ اور ہیڈ کانسیٹبل خالد، درخشاں تھانے کے اے ایس آئی شاہد بلوچ اور ساحل تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل محسن شامل تھے تاہم ان افسران نے فوری طورپر اپنے تھانے کے بینرز ہٹادیئے ،جس کے بعد انکو دوبارہ بحال کردیا گیا ۔

Tags: