دنیا بھر کے مسلمانوں نے سالانہ180 کھرب ڈالر شاپنگ میں جھونک ڈالے

October 1, 2015 3:28 pm0 commentsViews: 11

کراچی( نیٹ نیوز) دنیا بھر کے مسلمانوں نے ایک سال کے دوران180 کھرب ڈالر شاپنگ میں جھونک دئیے۔ سروے رپورٹ کے مطابق مسلمانوں نے سیر و تفریح کیلئے مختلف ممالک کے40 شہروں کا رخ کیا اور142 ارب ڈالر خرچ کئے۔ 27 فیصد مسلمان 250 سے500 ڈالر، جبکہ24 فیصد مسلمان 500 سے1000 ڈالر سفر کے دوران شاپنگ پر خرچ کرتے ہیں۔ 56 فیصد مسلمانوں نے تحفے تحائف کی خریداری کی، 45 فیصد نے مقامی کپڑوں کی، 40 فیصد نے اسلامی لباس کی ، جبکہ38 فیصد مسلمانوں نے روایتی چیزوں کی خریداری پر ڈالرز خرچ کئے ۔ شاپنگ کے لحاظ سے مسلمانوں کا پسندیدہ شہر بننے کا اعزاز دبئی کو ملا جبکہ دوسرے نمبر پر شاپنگ کے لحاظ سے کوالالمپور رہا۔

Tags: