مسلم لیگی دھڑوں کا تیسری’’سیاسی قوت‘‘ بنانے پر اتفاق چیئرمین پرویز مشرف ہونگے

October 1, 2015 3:35 pm0 commentsViews: 23

نئی آل پاکستان مسلم لیگ کے قیام اور عہدیداروں کے ناموں کا اعلان عنقریب پریس کانفرنس میں کیا جائے گا
حامد ناصر چٹھہ‘ ذوالفقار کھوسہ‘ سردار عتیق‘ اقبال ڈار اور دیگر رہنمائوں نے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کرلیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) مشرف کی صدارت میں لیگی دھڑوں کا اجلاس تیسری سیاسی قوت کیلئے آل پاکستان مسلم لیگ کے نام پر اتفاق پرویز مشرف متفقہ رائے سے تیسری سیاسی قوت کے چیئر مین تیسری سیاسی قوت کا منشور تمام اتحادیوں کی مشاورت و اتفاق رائے سے تیار کرنے کے بعد چیئر مین پرویز مشرف اتحادی رہنمائوں کے ہمراہ عنقریب ایک بڑی پریس کانفرنس میں مرکزی و صوبائی عہدیداران کے ناموں اور نئی و متفقہ سیاسی حکمت عملی کا اعلان کرینگے۔ سیاسی رہنمائوں نے ڈیکلریشن سائن کر دیا۔ مشرف کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ پر ہونے والی تیسری سیاسی قوت کی حامی سیاسی جماعتوں اور مسلم لیگی دھڑوں کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ذوالفقار کھوسہ، سردار دوست محمد کھوسہ، مسلم لیگ ہم خیال گروپ کے رہنما حامد ناصر چٹھہ، عمر فاروق، مسلم کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے رہنما سردار عتیق احمد، پاکستان مسلم لیگ جونیجو کے رہنما اقبال ڈار، سابق اراکین اسمبلی میاں آصف، سعید بڈھیار اور اے پی ایم ایل کے مرکزی رہنما ڈاکٹر امجد، راشد قریشی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی، اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے تیسری سیاسی قوت کیلئے آل پاکستان مسلم لیگ کے نام پر اتفاق کرتے ہوئے متفقہ حمایت سے پرویز مشرف کو اس کا چیئر مین منتخب کر لیا جبکہ اتفاق رائے سے پارٹی منشور کی تیاری اور چیئر مین کی جانب سے اتحادی رہنمائوں کے ہمراہ عنقریب ایک بڑی پریس کانفرنس کے ذریعے پارٹی کے قیام، مرکزی و صوبائی عہدیداران کے نام اور پارٹی منشور کو میڈیا و عوام کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Tags: