آن لائن ایف آئی آر سسٹم پر 910شکایات پر مقدمات درج

October 1, 2015 3:51 pm0 commentsViews: 12

266 درخواستیں مسترد،مجموعی طور پر 1212 شکایات درج ہوئی، ترجمان سندھ پولیس
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی پولیس کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے متعارف کی گئی آن لائن ایف ائی آر سسٹم میں اب تک 910شکایات پر مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جس کا تناسب 72 فیصد ہے جبکہ 266درخواستوں کو مسترد کردیا گیا۔ اس سلسلے میں کراچی پولیس کے ترجمان انسپکٹر قمر زیب ستی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کرایا گیا تھا اسکی وجہ یہ تھی کہ شہریوں کا کہنا تھا کہ تھانوں میں انکی شکایات درج نہیں کی جاتی جس پر یہ سلسلہ شروع کیا گیا اور اب تک پولیس کے پاس مجموعی طور پر 1212شکایات درج کرائی گئیں جو کہ آن لائن کرائی گئیں جس میں ویب سائٹس، ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے شکایات کرائی گئیں 266شکایتوں کو اس لئے منسوخ کردیا گیا ۔

Tags: