کراچی سمیت پورے ملک میں امن قائم کردیا، آرمی چیف

October 2, 2015 12:11 pm0 commentsViews: 20

بھارت کے ساتھ تعلقات چاہتے ہیں مگر ملکی وقار اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، لندن میں خطاب
لندن( اے پی پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کراچی سمیت پورے ملک میں امن قائم کر دیا۔ کچھ عرصہ قبل تک قوم مایوسی کا شکار تھی۔ آپریشن ضرب عضب کے پاکستان کی سلامتی کے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں یہ دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ بھارت کے ساتھ تعلقات چاہتے ہیں۔ لیکن ملکی وقار اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ وہ برطانیہ میںپاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کی جانب سے لندن میں اپنی رہائش گاہ پر دئیے جانے والے عشائیہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے ہم نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ یہ پاکستان کیلئے آگے بڑھتے کا وقت ہے تا کہ ہم امن و استحکام اور اقتصادی ترقی حاصل کر سکیں۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو گیم چینجرقرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا فائدہ نہ صرف پاکستان، بلکہ پورے خطے کو ہوگا۔

Tags: