آئندہ سال ایک کروڑ افراد کو قحط سالی کا سامنا ہوگا

October 2, 2015 12:34 pm0 commentsViews: 13

صرف ایتھو پیا میں45 لاکھ افراد کو امدادی خوراک کی ضرورت ہوگی، برطانوی ادارہ
لندن( یو پی پی) برطانیہ میں قائم امدادی ادارے آکسفیم نے خبر دار کیا ہے کہ اس سال اور آئندہ سال کم سے کم ایک کروڑ افراد کو قحط سالی بے موسمی بارشوں کی وجہ سے بھوک کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اقوام متحدہ کے تحت اداروں کے فراہم کر دہ اعداد وشمار کے مطابق صرف افریکی ملک ایتھو پیا میں پینتالیس لاکھ افراد کو امدادی خوراک کی ضرورت ہوگی۔ بحر الکاہل میں حدت ایل نینوں کا سبب بنی ہے۔ اس کے نتیجے میں دنیا کے بعض حصوں میں موسم خشک ہوتا ہے بعض میں سیلاب آجاتے ہیں رواں سال ایل نینو عروج پر رہے گا۔ آکسفیم کے چیف ایگزیکٹو مارک گورڈ رنگ کا کہنا ہے کہ مونجی اور مکئی کی فصلیں خطرے سے دو چارہیں۔

Tags: