رینجرز کا عوام سے رابطے کیلئے ریڈیو پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

October 2, 2015 12:39 pm0 commentsViews: 16

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے و شہریوں اور رینجرز کے درمیان فاصلے کم کرنے کیلئے رینجرز کی جانب سے ایف ایم 101 ریڈیو پر پروگرام رینجرز آورز، کا دو اکتوبر بروز جمعہ سے آغاز ہو رہا ہے ترجمان رینجرز کے مطابق پروگرام رینجرز آور ہفتے میں5 دن صبح ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے9 بجے اور شام5سے6 بجے تک نشر کیا جائے گا۔ پروگرام سے شہری کراچی آپریشن کی تفصیلات اور محافظوں سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے۔ رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا انٹر ویو بھی جمعے کی شام5سے6 بجے تک لوگ سن سکتے ہیں۔ اس دوران شہری لائیو کال کے ذریعے بھی اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران جاں بحق اہلکاروں کی داستانیں بھی عوام تک پہنچائی جائیں گی، پروگرام میں کراچی کے احوال شامل کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی لائیو کالز بھی لی جائیں گی۔ جن میں ان سے تجاویز اور رائے معلوم کی جائے گی۔

Tags: